ناول اور اس کے بنیادی اجزاء

ناول اور اس کے بنیادی اجزاء

ناول اور اس کے بنیادی اجزاء
ناول اور اس کے بنیادی اجزاء

ناول اور اس کے بنیادی اجزاء

ناول اور اس کے بنیادی اجزاء; ناول
یہ جو انگریزی سے اردو میں آیا ہوا لفظ “ناول” اطالوی زبان کا لفظ ہے۔ اس کے معنی انوکھا اور نرالا کے ہیں۔ اصطلاح میں ناول ایسی کہانی ہے جس کا موضوع انسانی زندگی ہو۔ ناول میں حقیقت نگاری بنیادی چیز ہے، اور فرضی و خیالی باتوں سے اجتناب کیا جاتا ہے۔ ناول میں انسانی زندگی کی عکاسی کرنا اصل میں داستان کی ارتقائی شکل ہے۔


ناول کے اجزاء

  • کہانی
  • پلاٹ
  • کردار
  • بیان
  • زبان و بیان
  • منظر نگاری
  • تجسس
  • مکالمہ
  • تسلسل

کہانی

ناول کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ قصے کے بغیر ناول، ناول کہلانے کا مستحق نہیں۔ ترتیب اور منطقی تسلسل پر کہانی کی کامیابی کا انحصار ہوتا ہے۔ کہانی کا تعلق عموماً زیادہ واقعات پر مشتمل ہوتا ہے اور ناول کی کہانی عموماً انسانی زندگی اور اس کے متعلق مسائل پر مشتمل ہوتی ہے۔

پلاٹ

پلاٹ کا لفظ انگریزی سے آیا ہے۔ ناول کی کہانی کے آغاز میں ہی جو ناول نگار ذہنی خاکہ بناتا ہے، اس سے پلاٹ مراد ہے۔ پلاٹ کی عمدگی پر ہی ناول کی کامیابی کا انحصار ہوتا ہے۔ پلاٹ بامقصد اور مربوط ہونا چاہیے تاکہ اس سے معلوم ہو کہ ناول نگار قصے کو کس نظریے سے دیکھ رہا ہے اور اسی سے ناول کے کرداروں کا تعلق معلوم ہوتا ہے۔

کردار

کوئی بھی کہانی کرداروں کے بغیر وجود میں نہیں آتی۔ ناول چونکہ معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، اس لیے اس میں ہر قسم کے کرداروں کی موجودگی لازمی ہے۔ کرداروں کے افعال و اعمال اور ان کے ردعمل سے ہی ناول کی تشکیل ہوتی ہے۔ ان میں کچھ مرکزی کردار کہلائے جاتے ہیں، جبکہ کچھ ضمنی کردار بھی ہوتے ہیں۔ ناول نگار کی خوبی یہ ہے کہ وہ کردار کو جیسا پیش کرنا چاہتا ہے، اس کا لباس، اسلوب، زبان وغیرہ اس کردار کے مطابق ہو۔ ایسا ہونے پر ہی ناول کامیابی کی منزل کو چھو سکتا ہے۔

زبان و بیان

تحریر کی زبان و بیان کسی بھی ناول کی تشکیل میں اہمیت رکھتے ہیں۔ ناول کی زبان، اسلوب اور انداز ہی اس کی کامیابی کا انحصار ہوتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ناول میں موجود کرداروں کی زبان ان کے مطابق ہو، نہ کہ غیر متعلقہ۔ اس میں تذکیب، تشبیہات، اور تمثیلات کا استعمال کس طرح کیا گیا ہے؟ جملوں کی ساخت کیسی ہے؟ کرداروں کی گفتگو کا ہر جملہ ان کے کردار کے مطابق ہونا چاہئے۔

منظر نگاری

منظر نگاری بھی ناول کا ایک اہم جزو ہے، جس طرح سے داستان میں ہوتا ہے۔ ایک اچھا ناول نگار منظر کو اس انداز میں پیش کرتا ہے کہ قاری کے ذہن میں اس کی مکمل تصویر ابھر سکے۔ مناظر کے پیش کرنے سے کہانی میں دلچسپی اور لطف پیدا ہوتا ہے۔ قدرتی مناظر کو اس طرح سے پیش کیا جانا چاہئے کہ قاری کے ذہن میں تصویر واضح ہو جائے۔ زندگی کی تقریبات کا بیان بھی اس انداز میں ہو کہ وہ واقعی تقاریب کی طرح محسوس ہوں۔

مکالمہ

ناول کے کرداروں کے درمیان اہم گفتگو کو مکالمہ کہتے ہیں۔ مکالمہ کسی بھی کردار کی کردار نگاری میں بہترین معاون ہوتا ہے اور ناول کو آگے بڑھانے کا وسیلہ بھی ہے۔ اس میں برجستہ اور مختصر ہونا ضروری ہے تاکہ مکالمہ شاندار اور کردار کی نمائندگی کرتا ہوا محسوس ہو۔ جتنے زیادہ جاندار اور فطری مکالمے ہوں گے، ناول اتنا ہی عمدہ ہوگا۔

تجسس

ناول نگار کو چاہیے کہ کہانی کو منطقی انداز میں آگے بڑھانے کے لیے ایسی ترتیب دے کہ قارئین کی توجہ کہانی پر مرکوز رہے۔ تحیر، تعجب، پراسراریت اور چونکا دینے والی کیفیات کو فطری انداز میں شامل کیا جائے تاکہ قارئین کا تجسس برقرار رہے۔

تسلسل

تسلسل سے مراد ہے کہ ناول میں واقعات ایک ترتیب کے ساتھ چلتے رہیں۔ ایک اچھے ناول نگار کی خوبی یہی ہوتی ہے کہ وہ واقعات کو دلچسپ ترتیب کے ساتھ اس طرح پیش کرے کہ کہانی میں کوئی خلا محسوس نہ ہو۔ تمام واقعات ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہوں اور ان کا تسلسل برقرار رہے تاکہ کہانی دلچسپ لگے اور قاری کو تسلسل کا احساس ہوتا رہے۔

ناول اور اس کے بنیادی اجزاء

See More

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes